امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران سے جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان ہوتے ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔
ترکیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایرانیوں کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے تو وہ انہیں استعمال کرتے، میں ایران کے ساتھ اپنا وقت ضائع کرنا نہیں چاہتا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے خیال میں ایران کے ساتھ ایم او یو ختم ہو چکا ہے، ایران کے ساتھ جنگ بندی بھی ختم ہو گئی، ایرانیوں سے ڈیل نہیں کرنا چاہتا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں اور ایرانی تیل کی فروخت پر دوبارہ پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد امریکی خام تیل (WTI) کے فیوچر معاہدوں کی قیمت میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا تھا اور قیمت 72.40 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔