’شہباز گل کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے‘
ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی رہائی کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے متعلق شہباز گل کے بیان پر توہین عدالت کی کارروائی کا مطالبہ کر دیا، کہا شہباز شریف کے ضمانت کے فیصلے میں دونوں ججز نے تحریر کیا کہ ضمانت کا اعلان کر دیا گیا تھا، شہباز گل کی کیا قانونی حیثیت اور اوقات ہے کہ وہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی ترجمانی کریں۔۔