فیصل آباد میں جیونیوز کی ٹیم پر پولیس اہلکاروں نے تشدد کیا۔
جیو نیوز کے رپورٹر حماد احمد نے مقدمہ اندراج کیلئے درخواست تھانے میں جمع کروادی۔
درخواست میں دو پولیس اہلکاروں کے خلاف تشدد کا الزام لگایا گیا ہے۔
گزشتہ روز جیو نیوزکی ٹیم چوری کے بعد برآمد کی جانے والی گاڑیوں کی ویڈیو بنارہی تھی۔
پولیس اہل کاروں نے جیو نیوز کی ٹیم کو ویڈیو بنانے سے روکا، سادہ کپڑوں میں ملبوس شخص نے رپورٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔