• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگرپارکر میں مکینوں کے ہاتھوں مارے گئے لنگور کا پوسٹ مارٹم

 نگرپارکر میں مکینوں کے ہاتھوں مارے گئے لنگور کا پوسٹ مارٹم کردیا گیا۔

ڈپٹی کنزرویٹر  سندھ وائلڈ لائف میر اعجاز تالپور  کا کہنا ہے کہ  لنگور کا باقاعدہ شکار کیا گیا ہے۔

محکمہ  وائلڈ لائف سندھ کا کہنا ہے کہ مرے ہوئے لنگور کو حنوط کروانے کے لیےکراچی روانہ کردیا گیا۔


میر اعجاز تالپور نے کہا کہ حنوط شدہ لنگور کو سندھ وائلڈ لائف کے کراچی میوزیم میں رکھا جائے گا، لنگور کو مارنے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شواہد کے مطابق لنگور کو جنگل میں شکار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین