آپ آف لائن ہیں
ہفتہ26؍شعبان المعظم 1442ھ 10؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سینیٹ انتخابات میں 6 دن باقی، الیکشن کمیشن کو این اے75 کا جلد فیصلہ کرنا ہوگا

اسلام آباد (طارق بٹ) سینیٹ انتخابات کے انعقاد میں 6ن رہ گئے ہیں ، الیکشن کمیشن کو این اے ۔ 75ڈسکہ سیالکوٹ کے بارے میں جلد فیصلہ کر لینا ہو گا تاکہ اس نشست پر کامیان حاصل کرنے والا آئندہ سینیٹ انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکے ۔

اگر پورے حلقہ انتخاب یا مخصوص 20 پر الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کا انعقاد ہوا تو امیدواروں سے تازہ کاغذات نازدگی جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔19 فروری کو ہی مد مقابل امیدوار ہی انتخاب لڑنے کے اہل ہوں گے ۔

رواں ماہ کے ان آخری چار دنوں میں انتخاب کرانا ہوگا ۔ حتیٰ کے پولنگ کے بعد الیکشن کمیشن کو انتخابی ایکٹ کے تحت نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کر نے کے لئے دو دن درکار ہوں گے۔اس نشست کے لئے اہم امیدوار بڑے بے چین ہیں تاکہ سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد سےنشست کے لئے ان کے ووٹوں کی تعداد میں اضافہ ہو ۔

اس نشست پر متوقع سخت مقالے کو مد نظر رکھتے ہو ئے مد مقابل امیدواروں وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے لئے ایک ایک ووٹ نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔

اہم خبریں سے مزید