• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوگرا نے اربوں کی گیس نیلام کرنے کی پبلک ہیرنگ کی

اسلام آباد (حنیف خالد) آٹھ ماہ کی تاخیر سے اوگرا نے 24فروری بدھ کو ملک بھر میں جلنے والی گیس کی نیلامی کی پبلک ہیرنگ کی، اوگرا کے نئے چیئرمین مسرور خان اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کے علاوہ تمام ممبرز اس موقع پر موجود تھے۔ آئندہ ہفتے اوگرا ضائع ہونے والی گیس کے لائسنس جاری کریگا سوئی گیس پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے فلیئر گیس/قدرتی گیس، کبیر۔I ایکس، گمبٹ سائوتھ بلاک ضلع سانگھڑ کیلئے یاسر رضا کی درخواست برائے لائسنس کے بارے میں اعتراضات مانگے گئے مگر کوئی اعتراض نہیں آیا۔ اعتراضات اوگرا کو کسی وقت بھی بھیجے جاسکتے ہیں۔ او جی ڈی سی نے اوگرا نیچرل گیس رولز کے تحت اپنی ضائع ہونے والی گیس کی نیلامی کی پیشکش کی جو سانگھڑ کے سنجورو گیس فیلڈ میں 2016 سے ضائع ہو رہی ہے۔ او جی ڈی سی نے بدھ 24 فروری کو اپنی جلنے والی گیس کی زیادہ قیمت دینے والوں کو دینے کی پیشکش کی۔

تازہ ترین