• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکواڈور، جیل فسادات میں 75 قیدی ہلاک،متعدد زخمی

پیرس (اے ایف پی )ایکواڈور کی بھری ہوئی تین جیلوں میں ہونے والے فسادات میں 75 قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، اس فساد کا ذمہ دار مختلف گروہوں کے درمیان جاری دشمنی کو قرار دیا جا رہا ہے۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز جیلوں کا دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کیلئے لڑائی لڑتے رہے جبکہ پریشانی میں مبتلا قیدیوں کے اہلخانہ ایکواڈور کے مغربی بندرگاہ شہر گویا کویل میں جیل کے باہر خبروں کا شدت سے انتظار کر رہے تھے جہاں حکام کے مطابق 21 افراد ہلاک ہوئے۔

تازہ ترین