کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان بار کونسل کے فیصلے کے مطابق بلوچستان بار کونسل اور ہائیکورٹ بار سبی کی جانب سے ہڑتال کی حمایت کے پیش نظر بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی ایوب ترین ممبر بار کونسل راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس بلوچستان سے ملاقات کرکے کل کی ملک گیر ہڑتال سے آگاہ کیا جس پر چیف جسٹس نے آج سبی بینچ کو ملتوی کرنے کا احکامات صادر فرمائے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔