• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میراج طیاروں کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی 50ویں سالگرہ

میراج طیاروں کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی 50ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی، صدر مملکت عارف علوی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل مجاہد انورخان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران میراج طیاروں کے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اچھی فضائیہ کے لیے بہترین پیشہ ورانہ اور ایماندار لیڈرشپ کی ضرورت ہوتی ہے، اس سلسلے میں قائد کے لیڈرشپ کے وژن پر عملدرآمد نہایت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 27 فروری 2019 میں آپ کےکارنامے پر میرا سر فخر سے بلند ہو گیا، آپ نے دشمن کے جدید طیاروں کا مقابلہ انتہائی جواں مردی سے کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں خودساختہ دشمنوں کے خلاف دفاع کو مزید مستحکم بنانا ہوگا۔

سربراہ پاک فضائیہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ میں اپنے پیش روؤں کے وژن کا معترف ہوں۔

انہوں نے کہا کہ طیارے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے اپ گریڈیشن کو یقینی بنایا گیا ہے۔

ایئرچیف نے کہا کہ 1971 ہو یا دہشت گردی کے خلاف جنگ، میراج طیاروں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں بھی میراج طیاروں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

تازہ ترین