• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ، موٹر سائیکلیں، منشیات برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 7ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، موٹر سائیکلز ،موبائل فونز، منشیات اور رکشا برآمد کرلیا، تفصیلات کے مطابق سچل پولیس نے 2مختلف کارروائیوں کے دوران گروہ کے 4کارندوں کو گرفتار کر لیا، پو لیس کے مطابق ملزمان رکشا کے ذریعے جیب تراشی منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کرتے تھے گرفتار ملزمان میں غلام مرتضیٰ گوپانگ ،امجد گوپانگ اجن علی گوپانگ اور عبدالکریم گوپانگ گوپانگ شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور ایک ٹی ٹی پستول برآمد کرکے واردات میں استعمال ہونے والا رکشا تحویل میں لے لیا ہے، سولجر بازار پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اسٹریٹ کرائمز کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم بلال کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے ایک پستول، 5راؤنڈ. 3چھینے ہوئے موبائل فونز اور رقم بر آمدکی گئی ہے ، عیدگاہ پولیس نے2موٹر سائیکل لفٹرز اعجاز بھٹی اور نوید کوگرفتار کر کے چوری،چھینی گئیں موٹر سائیکلز برآمد کرلیں۔

تازہ ترین