لاہور( نمائندہ جنگ)بلاول مریم ملاقات، گیلانی کوچیئرمین سینیٹ بنانے،لانگ مارچ پر مشاورت، مریم نواز کاکہناہےکہ ایک طرف جمہوریت پسند دوسری طرف عوام کے مجرم،اسٹیبلشمنٹ کھیل میں شامل نہیں تو اسے ہونا بھی نہیں چاہئے، بلاول بھٹو کاکہناہےکہ کٹھ پتلی ہر پاکستانی کیلئے مصیبت، ضمنی انتخابات نے ثابت کردیا عوام پی ڈی ایم کیساتھ ہیں، گیلانی حفیظ مقابلہ امتحان ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں وفد نے جاتی امرا ء رائے ونڈ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی۔بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد کا جاتی امراء آمد پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ استقبال کیا۔پیپلز پارٹی کے وفد میں یوسف رضا گیلانی، مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور اور حسن مرتضی شامل تھے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے احسن اقبال، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، رانا ثنا اللہ اور سعد رفیق شریک ہوئے، دونوں جماعتوں میں وفود کی سطح پر ملاقات کے علاوہ قیادت میں ون آن ون ملاقات بھی ہوئی،دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا کہ حکومت کیلئے کوئی میدان خالی نہیں چھوڑا جائے گا اور حکومتی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے جبکہ اس موقع پر مریم نواز نے شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا،ملاقات میں یوسف رضاگیلانی کوچیئرمین سینیٹ بنانےاورلانگ مارچ پرمشاورت کی گئی۔نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نوازنے کہا ایک طرف جمہوریت پسند دوسری طرف عوام کے مجرم کھڑے ہیں،اسٹیبلشمنٹ کھیل میں شامل نہیں ہے تواسے ہونابھی نہیں چاہئے۔