• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن لیڈر و دیگر کیخلاف مقدمات، تفتیشی افسر کو عبوری چالان جمع کرانے کیلئے مہلت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ ودیگر کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات میں تفتیشی افسر کو عبوری چالان جمع کرانے کے لئے مہلت دیتے ہوئے سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔ سماعت کے موقع پر جیل حکام کی جانب سے اسپتال سے سمیر میر شیخ کو پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اسمبلی سیشن کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔ دوران سماعت تفتیشی افسر کی جانب سے عبوری چالان پیش کرنے کے لئے مہلت طلب کی گئی۔

تازہ ترین