• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کا کراچی میں خدمات انجام دینے والے اداروں کے لیے ”KHIایوارڈز 2021“ کا اعلان ،کے الیکٹرک کے ایوارڈ کا مقصد ایسے اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جنہوں نے کراچی شہر کو، اْمید، امن اور ترقی کے نام پر قبول کیا اور اسے اپنایا ہو۔اِن ایوارڈز کا مقصد کراچی کی ذرخیز تاریخ کو یاد کرنا اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اداروں بالخصوص سماجی انٹرپرینیورز اور ایسے جدید کاروباری وینچرز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو کراچی کے بہترمفاد میں سوشل، انفرااسٹرکچرل اور ثقافتی حوالے سے کام کرتے ہیں ،کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسرمونس علوی نے کہا ہے کہ کراچی کے ساتھ ہمارا رشتہ 107سال سے زیادہ پرانا اور بجلی کی فراہمی سے کہیں بڑھ کر ہے اس اہم اور ثابت قدم رہنے والے شہر کا لازمی حصہ ہونے کی وجہ سے ہم اس کی خدمت کرتے ہیں اور اس کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں ۔

تازہ ترین