• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی کے تین معاہدے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے تین عمومی معاہدوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے،مقصد مشترکہ تربیتی پروگرامز کے ذریعہ تعلیم ،تحقیق اور صلاحیتوں میں اضافے کیلئے تعاون کی بنیاد فراہم کرناہے،آئی ٹی آئی سری لنکا کی جانب سے ادارےکے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رادھیکا سمارسیکرا جبکہ آئی سی سی بی ایس اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کی نمائندگی سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمشنر میجر جنرل (ر ) محمد سعد خٹک نے کی،تین عمومی معاہدوں کو حتمی شکل ملنے کے بعدگذشتہ روز کامسیٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی نے معاہدوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے میڈیا کوبتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دورے کے دوران پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ان معاہدوں کیلئے مفاہمت کی تین یادداشتوں پرصنعتی ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ سری لنکا، پاکستان کےبین الاقوامی سنٹر برائے کیمیائی اور حیاتیاتی علوم اور پاکستان کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان معاہدے طے ہوئے۔

تازہ ترین