• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کا حال پاکستان کا مستقبل ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئر مین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 28 فروری کا پختون جلسہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی سرمایہ کاری پر تاریخی کاری ضرب ثابت ہوگا۔ انشاء ﷲ، پاک سر زمین پارٹی 28فروری کو کراچی میں موجود لسانی فالٹ لائن کو ہمیشہ کے لیے مٹا دے گی۔ جب ہم یہ کہتے تھے کہ کراچی کا حال پاکستان کا مستقبل ہے تو کم لوگوں کو ہماری بات سمجھ آتی تھی، آج دیکھ لیں کہ لاہور سے بھی کچرا نہیں اٹھ رہا۔ڈسٹرکٹ کیماڑی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے 5سال کے دوران ﷲ پاک نے ہماری کہی ایک ایک بات جو سچ ثابت کیا ہے، پاکستان میں پاک سر زمین پارٹی کے علاؤہ کوئی ایک سیاسی جماعت نہیں جسکے نظریے کی سچائی وقت نے ثابت کی ہو۔ یہی وجہ ہے کہ پاک سر زمین پارٹی کا نظریہ کراچی سے کشمیر تک عوام میں روز بروز مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

تازہ ترین