• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنےکیلئے مقامی مال میں فرضی مشق

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی سیدہ شفق ہاشمی کی ہدایت پر ایمرجنسی ڈیزاسٹر سے نبرد آزما ہونے کیلئے مقامی مال میں ڈرل کا انعقاد ہوا۔ ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی قیادت میں سٹی چیف فائر افسر نے فائر اور ریسکیو کےدستے کے ہمراہ ریسکیو ڈرل کی قیادت کی اور مال میں مصنوعی آگ اور دھوئیں سمیت ایمرجنسی الارمز بجا کر ڈرل کا آغاز کیا۔ ڈرل میں مصنوعی آگ، دھواں، فائر الارم سسٹم اور ایمرجنسی راستوں سے ہنگامی اخراج اور پھنسے افراد کو نکالنے کی مشق کی گئی۔ اس دوران پاکستان بلڈنگ برائے فائر سیفٹی 2016ء کی روشنی میں این او سی کا حصول یقینی بنانے کا کہا گیا ۔
تازہ ترین