کوئٹہ (خ ن) صوبائی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی بلال احمد جمالی نے کہا ہے کہ سبی کاسالانہ تاریخی وثقا فتی میلہ ہر سال کے طرح امسال بھی شا یان شان طریقے سے منعقد ہو گا میلے کے دوران سیکورٹی کے فول پر وف انتظامات کئے جائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی کے سالانہ تاریخی وثفافتی میلے سے متعلق اجلاس میں کیا اجلاس میں صوبائی سیکرٹری حیو انات محمد طیب لہڑی ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ احمد رضا ء، اسپیشل سیکرٹری محکمہ خزانہ لعل جان جعفر ،اے آئی جی آپر یشنز کوئٹہ پر ویز عمرانی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد نو ر کھیتران ، ایڈ یشنل سیکرٹری زراعت عمران خان ،ڈائریکٹر کلچر دائود ترین اور دیگر بھی موجود تھے بلال احمد جمالی نے کہاکہ سبی کا تاریخی میلہ 4مارچ سے 8مارچ تک ہوگا جس میںملک بھر سے لوگ آئیں گے میلے میںاعلیٰ نسل کے جانور لائے جاتے ہیںجن کی خریدوفروخت سے صوبے کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیںمیلے میں صوبائی محکموں کی جانب سے مختلف اسٹالز بھی لگائے جاتے ہیں اس موقع پرنمائش پروگرام ‘آتش بازی اور چراغاں بھی ہوگا ۔