• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 75ڈسکہ کے دوبارہ الیکشن کا فیصلہ خوش آئند، رفیق رجوانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہےکہ ہے این اے 75 ڈسکہ کے دوبارہ الیکشن کا فیصلہ خوش آئندہے، 2018ء کے الیکشن لڑنے والے دھاندلی کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ بڑی حیرانگی کی بات ہے اس فیصلے پر پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے پیچھے چھپ رہی ہے اور بار بار کہہ رہی ہے کہ دیکھا، ہمارے دور میں ادارے آزاد ہیں لیکن اپنے کیے ہوئے جرم کو تسلیم نہیں کرتے۔ اگر ادارے آزاد ہیں تو پھر یہ فیصلہ من وعن تسلیم کرنا چاہیئے، پاکستانی عوام نے الیکشن والے دن جو دھاندلی اور غنڈا گردی کا مظاہرہ دیکھا، اللہ تعالیٰ نے انصاف کیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔
تازہ ترین