آپ آف لائن ہیں
منگل7؍رمضان المبارک 1442ھ 20؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن نے فلموں سے بریک لے لیا

ہالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ایما واٹسن نے فلموں سے بریک لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ان کی آخری فلم سال 2019 میں ریلیز ہوئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 30 سالہ ایما واٹسن کے ایجنٹ نے تصدیق کی ہے کہ اداکارہ کسی نئی فلم کے لئے آفرز کو قبول نہیں کر رہیں کیونکہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو وقت دینا چاہتی ہیں۔ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس غیر فعال ہیں لیکن کیریئر نہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایما واٹسن کم عمری سے ہی فلموں میں اداکاری کر رہی ہیں اور وہ اب کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے تک اپنی ذاتی زندگی پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ کی اپنے دوست کے ساتھ منگنی کی بھی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں تاہم اس کے حوالے سے باضابطہ طور پر دونوں کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

ایما واٹسن کی مشہور فلموں میں ’ہیری پوٹر‘ ،’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ ، ’لٹل وومن‘ اور دیگر شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید