• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنے نئے گانے ’رات‘ کا ٹیزر جاری کردیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر عاطف اسلم نے اپنے نئے گانے ’رات‘ کا ٹیزر شیئر کیا ہے جس میں اداکارہ سائرہ یوسف اور منشا پاشا کے ہمراہ اداکار گوہر رشید کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

عاطف اسلم نے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اب انتظار ختم ہوگیا ہے۔‘

گلوکار نے لکھا کہ ’یہ میرے نئے گانے رات کی کچھ جھلکیاں ہیں۔‘

عاطف اسلم نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ ’کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ میرے اس گانے کی کہانی کیا ہے؟‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میرے اس گانے کی آڈیو بہت جلد جاری ہوگی۔‘

گلوکار نے مزید کہا کہ ’اس گانے کی اپڈیٹس کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو لازمی سبسکرائب کریں۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں نئے ڈیجیٹل میوزک شو ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کا آغاز عاطف اسلم نے نصیبو لال کا مشہور گانا ’کدی تے ہنس بول‘ کو اپنے انداز میں گاکر کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

تازہ ترین