• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسیقی کے بعد عاطف اسلم انسٹاگرام پر بھی چھاگئے

موسیقی کی دُنیا میں اپنا ایک خاص مقام بنانے والے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اب انسٹاگرام پر بھی سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر زیادہ فعال نہ رہنے والے معروف گلوکار عاطف اسلم کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 5 ملین یعنی 50 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔

انسٹاگرام پر 5 ملین فالوورز ہونے کے بعد اب عاطف اسلم بھی پاکستان کی اُن شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جن کو انسٹاگرام پر لاکھوں کی تعداد میں فالو کیاجاتا ہے۔

یاد رہے کہ عاطف اسلم نے رواں سال اپنی خوبصورت آواز میں اذان دی تھی اور اُس کے بعد اُنہوں نے ماہ صیام میں کوک اسٹوڈیو کی مشاورت سے اپنی سحر انگیز آواز میں اللّہ تعالیٰ کے 99 نام ’اسماءالحسنیٰ‘ پڑھ کر تمام مسلمانوں کے دِل جیتے تھے۔


یہی وجہ ہے کہ دُنیا بھر میں موجود عاطف اسلم کے مداح اُنہیں خوب پسند کرتے ہیں اور اُن کی طرف سے آنے والے نئے پروجیکٹ کا انتظار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم کا گانا ’کنّا سوہنا‘ بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کے یوٹیوب چینل سے ہٹائے جانے کے باوجود بھی گلوکار کے مداحوں میں کمی آنے کے بجائے مزید اضافہ ہورہا ہے کیونکہ پاکستان سمیت بھارت بھر میں بھی عاطف اسلم کی فین فالوونگ بہت زیادہ ہے۔

گلوکار نے بھارتی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، اُن کے مقبول گانوں میں تُو جانے نا، پہلی نظر میں، تیرا ہونے لگا ہوں، تیرے سنگ یارا اور دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین