• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی دارالحکومت ماسکو میں بوئنگ 777 طیارے نے انجن میں خرابی کے سبب ہنگامی لینڈنگ کی ہے، واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

بوئنگ 777 کے انجن کنٹرول سینسرز کے آپریشنز میں خرابی پر طیارے کے کریو نے ماسکو میں ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بوئنگ 777 کی کارگو پرواز ہانگ کانگ سے میڈریڈ جا رہی تھی، طیارہ چیکنگ کے بعد دوبارہ میڈریڈ کی جانب اڑان بھرے گا۔

چند روز قبل امریکی ریاست ڈنیور میں بوئنگ 777 طیارے کے انجن میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد ایئر لائن نے بوئنگ 777 کے تمام طیارے گراؤنڈ کر دیئے تھے۔


اس موقع پر بوئنگ کمپنی نے 777 طیاروں کو دنیا بھر میں عارضی طور پر گراؤنڈ کرنے کی سفارشات دی تھیں۔

تازہ ترین