• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 322 نئے کیسز، 13 اموات

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 322 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 اموات ہوئی ہیں۔

کراچی سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران دس ہزار 865 نمونے لئے گئے جن میں سے 322 کیسز مثبت آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 273 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اس وقت صوبے کے اسپتالوں میں زیر علاج 362 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ اس وقت 50 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے کے 322 نئے کیسز میں سے 155 کا تعلق کراچی سے ہے۔

تازہ ترین