• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے عراقی وزیر دفاع جمعہ عناد سعدون الجبوری نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔

عراق کے وزیر دفاع نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

عراقی وزیر دفاع وزارتِ خارجہ پہنچے تو شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جمال نے اُن کا خیر مقدم کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان، عراق کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

وزیر خارجہ نے پاکستان اور عراق کے مابین مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں سیکیورٹی اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تازہ ترین