• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

المصطفیٰ ٹرسٹ کی سی ای او کا دورہ مظفر گڑھ اور ٹھٹھہ

لندن( پ ر) المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی سی ای او رضوانہ لطیف نے مظفر گڑھ کا دورہ کیا اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا، انھوں نے اڈہ ون آر میں قائم اسکول کے غریب اور مستحق بچوں کے بیٹھنےکیلئے چٹائیاں تقسیم کیں اور مقامی خواتین کے ہاتھوں کی تیار مصنوعات کی نمائش کا افتتاح کیا، انھوں نے یونین کونسل کاشف آباد میں المصطفیٰ کے تعاون سے مکمل ہونے والے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا معائنہ کیا۔ یونین کونسل ٹھٹھہ گرمانی میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رضوانہ لطیف نے کہا کہ اللہ اور رسولﷺ کی خوشنودی کیلئے اچھا کردار اختیار کریں، دوسروں کا حق نہ ماریں اپنی باری کا انتظار کریں، حق ایک بار ماریں گے لیکن ہمیشہ کیلئے آنکھوں سے گر جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ کو نرمی پسند ہے، انسان کو وہی کچھ ملتا ہے جس کی کوشش کرتا ہے، مالی حالات تبدیل کرنے کیلئے بچوں کو تعلیم دیں، انھوں نے خواتین کو یقین دلایا کہ وہ ان کے ہاتھوں کی تیار دستکاری مصنوعات کو عالمی مارکیٹ میں متعارف کرائیں گی تاکہ ان کی غربت اور پسماندگی ختم ہو۔
تازہ ترین