• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکہ میں لڑ مرگئے سینیٹ میں اکٹھے ہوگئے، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال پنجاب میں سینیٹ امیدواروں کا بلامقابلہ کامیاب ہونا سودے بازی یا مفاہمت؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ ڈسکہ میں ن لیگ پی ٹی آئی لڑائی میں دو افراد مرگئے سینیٹ میں یہ اکٹھے ہوگئے،پنجاب میں سینیٹ امیدواروں کا بلامقابلہ منتخب ہونا اچھی پیشرفت ہے ۔

محمل سرفراز نے کہا کہ تحریک انصاف اور ن لیگ نے پنجاب میں سینیٹ انتخابات میں ووٹ کو اتنی عزت دی کہ ووٹ کا حق ایکسرسائز ہی نہیں کرنے دیا، دونوں پارٹیاں ویسے لڑتی رہتی ہیں لیکن پنجاب میں ایک دوسرے کے امیدوار جتوادیئے، پنجاب کے سینیٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ساتھ پرویز الٰہی کا بھی بڑا کردار ہے،بہتر ہوگا اپوزیشن ڈیل کے محرکات سب کے سامنے کھل کر لے آئے

اپوزیشن کہتی ہے اب جو بھی ملاقات ہوگی چھپ کر نہیں ہوگا یہ ڈیل کس چھپی ہوئی ملاقات کے نتیجے میں ہوئی یہ بھی بتادیں۔ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سینیٹ امیدواروں کے بلامقابلہ منتخب ہونے پرپرویز الٰہی اور عثمان بزدار کے نصیب کو سلام پیش کرتا ہوں، پنجاب میں سینیٹ انتخابات میں حکومت اپوزیشن اتفاق رائے جمہوریت کا حسن ہے تو کورونا اور کشمیر پر کیوں نہیں ہوا

حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی پہنچے لو گ ہیں جب اپنا فائدہ نظر آتا ہے اکٹھے ہوجاتے ہیں، تمام جماعتوں نے پنجاب میں سینیٹ انتخابات کیلئے پرویز الٰہی سے رابطہ کیا، پرویز الٰہی نے ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سے بات کر کے ان کے امیدوار واپس کروادیئے۔

تازہ ترین