• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی سرگرمیاں، ایڈمنسٹریٹر کا کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس پر چھاپہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں غیر قانونی سرگرمیوں، جوئے، سٹے کے اڈے اور شادی ہال چلانے اور غیر قانونی تعمیرات کی اطلاعات پر ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی لئیق احمد کا اچانک چھاپہ، غیر قانونی سرگرمیوں کو ختم کرنے کی ہدایت کے ساتھ غیرقانونی تعمیرات مسمار کرنے اور سپریم کورٹ کے احکامات کے برعکس شادی ہال چلانے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری بند کرنے کی ہدایت کردی، واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ایڈمنسٹریٹر نے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا تھا اور اسٹیڈیم میں نئی تعمیرات کا کام 15 یوم میں مکمل کرکے کھولنے کی ہدایت کی تھی، اس دوران ایڈمنسٹریٹر کو سوئمنگ پول پر پولیس کے چھاپے اور جواریوں کی گرفتاری کی اطلاع نہیں دی گئی تھی، اطلاع ملنے کے بعد ایڈمنسٹریٹر نے جمعے کو اچانک چھاپہ مارکر سب کو حیران کردیا، ایڈمنسٹریٹر نے شادی ہال اور دیگر تعمیرات کے خاتمے کیلئے ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کو ہدایات دیں، ایڈمنسٹریٹر نے ہدایت کی کہ سوئمنگ پول کو اگلے ماہ کھولنے کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت اسپورٹس کمپلیکس کو صرف اسپورٹس سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جائے تاکہ شہر میں نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں سرگرم رہنے کا موقع ملے۔

تازہ ترین