• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میڈرڈ ٹریڈ مارک سسٹم آف ورلڈ انٹیلیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن میں شامل، 107 منڈیوں میں ٹریڈ مارک کی حفاظت ہوگی، رزاق داؤد

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) مشیر امور تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ پاکستان میڈرڈ ٹریڈ مارک سسٹم آف ورلڈ انٹیلیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن میں شامل ہے ، یہ عالمی سطح پر ٹریڈ مارکس کے آسان اور سستے تحفظ کا طریقہ کار ہے،اس آرگنائزیشن میں شمولیت سےہمارے برآمد کنندگان 107 برآمدی منڈیوں میں اپنے ٹریڈمارک کی حفاظت کر سکیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے برآمدکنندگان کو ایک ہی درخواست اور ایک فیس کی ادائیگی کرنی ہوگی ، اس سے عالمی سر فہرست برانڈز کو پاکستان کی مارکیٹ میں آنے کی ترغیب ملے گی ، پاکستانی برانڈز کو عالمی سطح پر جانے میں مدد برآمدات میں اضافے کا ایک بہترین اور پائیدار طریقہ اور ہماری پالیسی کا حصہ ہے،آئی پی او پاکستان کو اس سلسلے میں کام کرنے پر مبارکباد پیش کرتاہوں۔

تازہ ترین