• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان سے رویہ متعصبانہ ہے ، حامد موسوی

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے ازلی دشمن بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اس کے بھیجے ہر ابھینندن و کلبھوشن سے آہنی ہاتھوں کا سامنا ہوگا ۔ غریب عوام کو کالوں ہڑتالوں سے کوئی دلچسپی نہیں عوام کو پٹرول بموں و گرانی کے حملوں سے بچانے کیلئے معاشی ایکشن پلان بھی تیار کیا جائے ، ایف اے ٹی ایف جیسے ادارے پاکستان سے متعصبانہ روایہ اختیار کئے ہوئے ہیں ، عالمی دہشتگردی کو روکنا اور امن قائم کرنا ہے تو امریکہ بھارت و اسرائیل جیسے دہشت گردی کے سب سے بڑے پروموٹرز کو بلیک لسٹ کیا جائے ۔ عشق رسالت، شجاعت ، علم ، ایمان ، صداقت کا استعارہ حضرت علیؓ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن مرتضوی کے اختتامی روز 13رجب ا لمرجب کو جشن مولود کعبہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مساجد امام بارگاہوں میں محافل میلاد ہوئیں۔ حامد موسوی نے کہا کہ حضرت علیؓ نے افواج کورعا یا کے محافظ، قوم کی زینت ،دین کی عزت اورامن وامان کا وسیلہ قرار دیا۔
تازہ ترین