• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم ڈھانے والا بھارت پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے  ’غزوہ ہند‘ سے متعلق بیان پر سیخ پا ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر شعیب اختر کے پرانے انٹرویو کا کِلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ غزوہ ہند سے متعلق پیشگوئیوں کو دہراتے نظر آرہے ہیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ بھارت کو دو بار مسلمان فتح کریں گے اور کشمیر پر ان کے غاضبانہ قبضے کا خاتمہ کریں گے۔


لیجنڈری فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے ویڈیو کلپ میں ’غزوہ ہند‘ سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’غزوہ ہند کے بارے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اٹک کا دریا دو بار خون سے رنگین ہو گا اور افغانستان کی فوجیں اٹک تک پہنچیں گی، اس کے بعد شمال مشرق سے فوج اٹھے گی اور ٹولیوں کی صورت میں لوگ اس میں شامل ہوں گے۔‘

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ’بھارت کو مسلمان دوبارہ فتح کریں گے اور کشمیر پر سے اس کا غاضبانہ قبضہ ختم کریں گے اور پھر اس سے آگے چلیں گے۔‘

شعیب اختر کے اس بیان کی ویڈیو سوشل  میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارتی اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔

ایک بھارتی صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’انہیں خواب دیکھنے دو، حقیقت تو کچھ اور ہی ہے۔‘

واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ایک برس سے سخت لاک ڈاؤن لگاکر کاروبار زندگی معطل کرکے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کررکھا ہے۔

تازہ ترین