• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل، اسٹیڈیم کے اطراف سکیورٹی سخت، ٹریفک کی روانی متاثر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے لیے پبلک نوٹس جاری کردیا گیاہے جس کے تحت پی ایس ایل کے دوران ایمرجنسی سروس کی گاڑیوں کو نہیں روکا جائے گا، پی ایس ایل کے دوران ایمبولینس ، فائر بریگیڈ سمیت دیگرایمرجنسی سروسں کی گاڑیوں کو نہیں روکا جائے گا اور ان کو راستہ فراہم کیا جائے گا،دوسری جانب ہفتے کو پی ایس ایل کے سلسلے میں ہونے والے میچز کے باعث اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکوں پر سخت سیکورٹی اقدامات کیے گئے اسٹیڈیم کے اطراف سے گزرنے والی گاڑیوں کے نمبرز لکھے گئے اور اس میں موجود افراد کا ڈیٹا بھی جمع کیا گیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ، پولیس کی جانب سے شاہراہوں پر جزوی رکاوٹیں لگائی گئیں اور اس دوران وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی جاتی رہی ، پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ اقدامات سیکورٹی پالیسی کا حصہ ہیں ۔

تازہ ترین