• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین ایف بی آر سے سعودی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے چیئرمین ایف بی آر محمد جاوید غنی سے ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ٹیکس اور کسٹمز کے شعبہ میں باہمی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کسٹمز اور ٹیکس سے متعلق باہمی تعلقات پر تعاون کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کریں گے۔

تازہ ترین