’کوئی مل گیا‘ کے اداکار انوج پنڈت نے اپنی دیرینہ دوست سے شادی کرلی
2003ء کی فلم کوئی مل گیا میں بٹو سردار کا کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنے والے اداکار انوج پنڈت شرما کی اپنی دیرینہ دوست ڈاکٹر پربھ جیوت چاولہ سے ایک سادہ اور نجی تقریب میں شادی ہوگئی۔ انوج نے سوشل میڈیا پر شادی کی چند تصاویر اور جھلکیاں شیئر کی ہیں۔