• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی کا گورنر سندھ کی سیاسی سرگرمیوں کیخلاف الیکشن کمیشن کو خط، کارروائی کا مطالبہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)نے گورنر سندھ کی سیاسی سرگرمیوں کے خلاف الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا،الیکشن کمیشن سے گورنر سندھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سینٹرل الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گورنر ہاؤس میں سیاسی سرگرمیاں اور سینیٹ میں گورنر سندھ کا کردار قانون کے خلاف ہے۔پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن 234 آرٹیکل الیکشن ایکٹ کے تحت گورنر سندھ کے خلاف کارروائی کرے۔

تازہ ترین