آپ آف لائن ہیں
ہفتہ26؍شعبان المعظم 1442ھ 10؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بھمبر آزاد کشمیر میں آل پارٹیز کشمیر فورم نے سرپرائز ڈے جوش و جذبہ سے منایا، مودی کا پتلا نذر آتش

کراچی (جنگ نیوز ) پاکستان بھر کی طرح بھمبر آزادکشمیر میں بھی آل پارٹیز کشمیر فورم کے زیر اہتمام سرپرائز ڈے انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا میرپور چوک بھمبر میں مودی کا پتلا نذر آتش کیا گیا اور پاک فوج کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا، فضا پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بھمبر راجہ قیصر اورنگ زیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن عزم بہادری کی مثال ہے ہمارے دل پاک فوج کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم ہر محاذ پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اس موقع پرمسلم کانفرنس ضلع بھمبر کے صدر راجہ اقبال انقلابی چوہدری یونس بروٹی اور شعیب بھائی نے بھی خطاب کیا اور پاک فوج کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

اہم خبریں سے مزید