• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن کے حالیہ بلاگ نے مداحوں کو پریشان کردیا

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے حالیہ بلاگ میں اپنی طبی حالت سے متعلق ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔

گزشتہ روز امیتابھ بچن نے اپنی آفشیل بلاگ سائٹ پر ایک پریشان کُن بلاگ شیئر کیا جس میں اُنہوں نے یہ دو الفاظ ’طبی حالت اور سرجری‘ لکھے۔

امیتابھ بچن نے یہ دو پریشان کُن الفاظ لکھنے کے بعد لکھا کہ ’میں اب مزید نہیں لکھ سکتا ہوں۔‘

بالی ووڈ اداکار کا بلاگ پڑھنے کے بعد اُن کے مداح اداکار کی طبی حالت کو لیکر بےحد فکرمند اور پریشان ہوگئے ہیں۔

امیتابھ بچن کے مداح اُن کے بلاگ پر تبصرے کرتے ہوئے اداکار سے اُن کی خیریت دریافت کررہے ہیں تاہم ابھی تک امیتابھ بچن کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اُن کی کونسی سرجری ہوئی ہے۔

دوسری جانب امیتابھ بچن نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند گھنٹے قبل ہی اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔


مذکورہ تصویر میں امیتابھ بچن پریشان نظر آرہے ہیں جبکہ وہ ہاتھ سے اپنا چہرہ چھپا رہے ہیں۔

امیتابھ بچن نے تصویر کے کیپشن میں کچھ سوالیہ نشان لکھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بچن خاندان کے چار لوگ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جن میں امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے بچن اور ارادھیا بچن شامل تھیں جبکہ جیا بچن کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن ممبئی کے ناناوتی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل ہوگئے تھے جبکہ ایشوریا رائے بچن اور اُن کی بیٹی ارادھیا بچن کو گھر میں ہی قرنطینہ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین