آپ آف لائن ہیں
منگل7؍رمضان المبارک 1442ھ 20؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شہزاد رائے کے بچپن کے دوست کا اچانک انتقال

معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کے بچپن کے دوست کا امریکا سے کراچی آتے ہوئے انتقال ہوگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد رائے نے اپنے دوست نواز سیانی کی آخری تصویر شیئر کی جس میں وہ دبئی ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔

شہزاد رائے نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’نواز سیانی میرے بچپن کا دوست تھا جو امریکا میں مقیم تھا۔‘

گلوکار نے لکھا کہ ’نواز امریکا سے کراچی آرہا تھا اور اُس نے مجھے آخری مسیج کیا تھا کہ میں چند گھنٹوں میں تمہیں ملوں گا۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میں اپنے بچپن کے دوست کے پاکستان آنے پر بہت زیادہ پُرجوش تھا اور میں نے آج صبح اُسے فون کیا تو ایک دوست نے فون اُٹھایا اور بتایا کہ نواز انتقال کر گیا ہے۔‘

شہزاد رائے نے لکھا کہ ’یہ میرے دوست کی وہ آخری تصویر ہے جو اُس نے پاکستان آتے ہوئے دبئی ائیرپورٹ سے شیئر کی تھی۔‘

گلوکار نے اپنے دوست کی مغفرت کے لیے دُعا بھی کی۔

شہزاد رائے کے دوست کے اچانک انتقال پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید