• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوحا معاہدے کا متبادل تلاش کرنے کا نتیجہ ناکامی ہوگا، طالبان

امریکا اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے دوحا معاہدے کو ایک سال مکمل ہوگیا، طالبان نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوحا معاہدے کا متبادل تلاش کرنے کا نتیجہ ناکامی ہوگا، طالبان نے امریکا پر زوردیا کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرے۔

طالبان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ وہ معاہدے میں شامل اپنے حصے کا کام کرچکے ہیں اور اب امریکا دوحا معاہدے میں کیے گئے اپنے وعدوں پر عمل کرے۔


طالبان نے اپنے باقی رہ جانے والے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی دہرایا، انہوں نے اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے اپنا نام خارج کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل انٹرا افغان مذاکرات میں تیزی لائے گا۔

تازہ ترین