• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الافغان مذاکرات کا سلسلہ آج سے دوحا میں بحال ہوگا

تعطل کے بعد بین الافغان مذاکرات کا سلسلہ آج سے دوحا میں بحال کیا جائے گا۔ 

طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ 12 ستمبر کو شروع ہوا تھا۔ اب قیدیوں کی رہائی اور تشدد میں کمی پر بات کی جائے گی۔

سبکدوش ہونے سے پہلے ٹرمپ انتظامیہ کی افغان معاملے پر پیشرفت کےلیے یہ آخری بڑی کوشش ہے۔

مذاکرات میں افغان حکومت کی جانب سے ملک میں مستقل جنگ بندی اور آئندہ حکومت سے متعلق امور پر بات چیت کیے جانے کا امکان ہے۔

حکومتی مذاکرات کار غلام فاروق مجروح کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کے مذاکرات کار مستقل جنگ بندی اور موجودہ نظام حکمرانی کے تحفظ کے لیے زور دیں گے۔

تازہ ترین