سابق گورنر خیبرپختونخوا لیفٹیننٹ جنرل (ر) علی محمد جان اورکزئی کے گھر پر ڈکیتی کا مقدمہ درج ہوگیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈاکوؤں نے سابق گورنر خیبر پختون خوا کے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر لوٹ مار کی۔
ڈاکوؤں نے گھر پر ڈکیتی کے دوران 3 لاکھ روپے نقد، 4 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے بانڈز اور 13 تولہ سونا لوٹ لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق راولپنڈی کے گھر میں واردات کے بعد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
علی محمد جان کی درخواست پر تھانہ مورگاہ راولپنڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں سابق گورنر نے کہا کہ ایک ڈاکو نے مجھے اہلیہ اور ملازم کو ایک کمرے میں بند کیا اور نگرانی کرتا رہا۔
سابق گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ ڈاکو تعداد میں 3 یا 4 تھے۔