• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوثی باغیوں کی سعودی عرب کو مزید حملوں کی دھمکی

صنعا (اے ایف پی، جنگ نیوز) يمن کے حوثی باغيوں نے سعودی عرب پر ناکام حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزيد حملوں کی دھمکی دی ہے۔ باغيوں کے ترجمان نے اتوار کو اپنے ایک بيان ميں دعویٰ کيا کہ بيلسٹک ميزائل اور پندرہ ڈرون طياروں کی مدد سے حساس سعودی تنصيبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

اس سے قبل سعودی حکام نے دارالحکومت رياض پر حوثی باغيوں کا ايک بيلسٹک ميزائل حملہ ناکام بنانے اور ملک کے جنوبی حصے ميں چار ڈرون طيارے مار گرانے کا دعویٰ کيا تھا۔ يمنی حوثی باغيوں کے سعودی عرب پر حملوں ميں حاليہ دنوں میں تيزی ديکھی گئی ہے۔

یہ اطلاع بھی ہے کہ باغيوں نے يمن ميں حکومت کے زير کنٹرول تيل سے مالا مال علاقوں پر قبضے کے ليے اپنی کارروائياں تیز کر دی ہیں۔

تازہ ترین