• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسان مانی اپنے اور وسیم خان کے مزید بورڈ میں رہنے کے خواہاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف ایگزیکٹیو وسیم خان سے میرے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ عمران خان نے مجھے تین سال مکمل ہونے پر توسیع کے لئے کہا تو سوچوں گا۔ اتوار کو مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس میں جیسے ہی احسان مانی نے یہ بات کی وسیم خان جذباتی ہوکر انسے ہاتھ ملا بیٹھے۔ تاہم دونوں نے فوراًاپنے ہاتھوں کو سینیٹائز کیا۔ احسان مانی نے کہا میں زندگی میں کبھی کسی سے کچھ مانگا نہیں ہے۔ وزیر اعظم سے کنٹریکٹ بڑھانے کا خود سے کبھی نہیں کہوں گا ۔ میں ان لوگوں کو اپنی انتظامی ٹیم میں حوصلہ افزائی کرتا ہوں جو مجھے چیلنج کرتے ہیں۔ وسیم خان نے اچھا کام کیا ہے ،چاہتا ہوں وہ مزید تین سال بورڈ میں رہیں۔ ابھی تک ان کی توسیع کا کیس بورڈ آف گورنرز کے سامنے نہیں آیا ہے۔ وسیم خان کی کوششوں سے پی ایس ایل بڑی پراڈکٹ بن گئی ہے اس کے میچ اب برطانیہ یورپ،امریکا اور کنیڈا میں بھی دکھائے جارہے ہیں۔

تازہ ترین