سکھر (بیورو رپورٹ)آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قید پیپلزپارٹی کے اسیر مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ آج یکم مارچ کو بائی روڈ اسلام آباد روانہ ہوں گے اور سینیٹ الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ شاہ ہائوس ذرائع کے مطابق سید خورشید احمد شاہ سینیٹ الیکشن کیلئے یکم مارچ کو اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے جہاں مختصر قیام اور اپنا ووٹ دینے کے بعد واپس سکھر آجائیں گے۔