• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کی سیکورٹی فورسز ’چسپاں بموں‘ سے خوفزدہ

کراچی (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں کئی دہائیوں سے جاری شورش کا مقابلہ کرنے والی سیکورٹی فورسز افغانستان میں تباہی مچا نے والے چھوٹے ، مقناطیسی بموں کی متنازع خطے میں حال ہی میں آمد سے دہشت زدہ ہوگئی ہیں۔ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ’چسپاں بم‘ (sticky bombs) جو گاڑیوں سے منسلک کرکے دور سے تباہ کیے جاسکتے ہیں، حالیہ مہینوں میں چھاپوں کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقوں سے پکڑے گئے ہیں۔ دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات کا حوالہ دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر پولیس کے چیف وجے کمار کا کہنا ہے کہ یہ چھوٹی چھوٹی IEDs ہیں اور کافی طاقت ور ہیں۔ یقینی طور پر اس سے موجودہ حفاظتی منظرنامے پر اثر پڑے گا جیسا کہ مقبوضہ کشمیر میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں کی نقل و حرکت کی مقدار بہت زیادہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ’چسپاں بم‘ کی آمد بشمول فروری میں پکڑے 15بموں سے خدشات پیدا ہوگئے ہیں کہ افغانستان میں طالبان سے منسوب ایک عدم استحکام کا ہتھکنڈہ بھارت پاکستان تنازع تک پھیل سکتا ہے۔

تازہ ترین