• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور ( جنرل رپورٹر) لائف ہسپتال ، ٹرانسپیرنٹ ہینڈز اور فاطمید فاؤنڈیشن کے تعاون سے لاہورپریس کلب کے ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے فری میڈیکل کیمپ ، آئی وبلڈ ڈونیشن میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ ڈاکٹرافضال علی سید،ڈاکٹر آمنہ ، ڈاکٹر ساجد ، ڈاکٹرعمار، ڈاکٹرًطیبہ ،ڈاکٹرمہک ، ڈاکٹر ارشمہ نواز ، ذیشان صدیق اوردیگر سٹاف نے شرکت کی ۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری نے کہاکہ منتخب گورننگ باڈی ممبران اور ان کے اہلخانہ کی خدمات کے جذبہ سے سرشارہے ۔ لائف ہسپتال کی جانب سے ممبرگورننگ باڈی ناصر احمد سہگل نے صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد چوہدری کو پھول پیش کئے ۔
تازہ ترین