مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے رائے دی ہے کہ سینیٹ الیکشن آئین کے تحت ہوسکتا ہے، شبلی فراز کی منشا کے مطابق الیکشن نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن الیکشن کی شفافیت کی علمبردار رہی ہے، اکثریت ہونے کے باوجود ہمارا ووٹ چوری کیا گیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج حکومت کے اراکین عدم اعتماد کرچکے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے سے آرڈیننس بھی کالعدم ہوگیا ہے ، شبلی فراز کی منشا کے مطابق الیکشن نہیں ہوسکتے۔
ترجمان مسلم لیگ نون نے کہا کہ ن لیگ کا فیصلہ تھا کہ پنجاب میں اپنی نمائندگی کے مطابق نشستیں حاصل کی جائیں۔