• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارس ٹریڈنگ سے ممبران کو کیسے روکا جائے؟ ایم کیو ایم اراکین سرجھوڑ کے بیٹھ گئے

سینیٹ انتخاب میں  ہارس ٹریڈنگ سے ممبران کو کیسے روکا جائے؟ ایم کیو ایم اراکین سر جوڑ کے بیٹھ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  متحدہ مرکز بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی اور اراکین اسمبلی کا اہم اجلاس شروع ہوا،  ایم کیو ایم پاکستان نے تمام ارکان سندھ اسمبلی کو مرکز  بہادر آباد طلب کرلیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی بار منتخب ارکان کو سینیٹ الیکشن کی تربیت دی جائے گی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے آج سے تمام ارکان اسمبلی کو اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی کے تربیتی سیشن میں حصہ نہیں لے رہے۔

تازہ ترین