کراچی، ٹھٹھہ،بدین(اسٹاف رپورٹر،نامہ نگاران)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام قومی دولٹ لوٹنے والوں کااحتساب چاہتے ہیں ،جو طبقہ پاکستان کا خون نچوڑ رہا ہے ہم نے اس کے خلاف علم بلندکردیا ۔ وہ گذشتہ روز کراچی میں کرپشن مٹائو ملک بچائو تحریک کی قیادت کرتے ہوئےمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔شاہ محمود قریشی کی قیادت میں ’’کرپشن مٹائو ملک بچائو مارچ ‘‘ائیرپورٹ سے اندرونِ سندھ کے لئے روانہ ہوگیا۔ کرپشن مٹائومارچ شارع فیصل سے ہوتاہوا جب قائد آباد پر پہنچاتو تحریک انصاف کے کارکنان نے مارچ کے شرکا کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ کراچی سے شروع ہونے والا پی ٹی آئی کا یہ مارچ 29 اپریل کوسکھر پہنچے گا۔ تینوں شہروں میں مارچ کا بھرپور اور والہانہ استقبال کیا گیا۔ٹھٹھہ سے نامہ نگار کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ اور سندھیوں نے ہر آمر ایوب، ضیاءُالحق اور پرویز مشرف کے خلاف تحریکوں میں بھرپور حصہ لیا اور دیگر صوبوں سے بڑھ کر اپنا حصہ ڈالا جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ سندھ کے لوگ سیاسی طور پر بڑا شعور رکھتے ہیں اور اگر پاکستان کو بچانا ہے تو سندھ کو کرپشن کے خلاف تحریک میں سب سے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہو گا ۔ انہوں نے تحریک انصاف کی کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے ٹھٹھہ پہنچنے پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ خصوصاً کراچی اور دیہی بستیوں کے مکینوں کو تحریک میں ہر اول دستہ کے طور پر حصہ لینا ہوگا کیونکہ کراچی ملک کا سب سے زیادہ ریوینیو دینے والا شہر ہے تو دیہی بستیوں کے باسی چاہے پڑھے لکھے نہ ہوں لیکن سیاسی شعور سب سے زیادہ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں وزیر اعظم نے قوم کی دولت لوٹ کر صرف اپنے بچوں کا مستقبل بنایا ہے لیکن قوم کے بچوں کو مایوس کیا ہے اس کے خلاف آواز بلند کرنا ہے ظلم اور کرپشن کے خلاف اٹھنا ہے خیبر پختونخواہ اسلام آباد کے باسی تو تیار ہیں لاہوری بھی یکم مئی کو لبیک کہیں گے ۔بدین سے نامہ نگار کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چئیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور اب تحریک انصاف کی صورت میں انہیں تبدیلی مل چکی ہے لہذا اب سندھ کا سیاسی نقشہ بھی تبدیل ہونے والا ہے بدین میں تحریک انصاف کی کرپشن مٹاؤ پاکستان بچاؤ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کرپشن چاہے مرکز میںہو یا صوبوں میں سب کا احتساب ضروری ہے اور سب سے پہلے تو تحریک انصاف کے قائد اور رہنماؤں نے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ مانامہ لیکس کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے اور اس بدنامی کا سبب بنے والے وزیر اعظم کے خاندان کا سب سے پہلے احتساب ضروری ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کا احتساب کے نام پر حیلے بہانوں سے بھاگنے نہیں دیں گے اب عوام کا شعور بیدار ہو چکا ہے اور عوام کرپشن کرنے والے چند سو خاندانوں کا محاسبہ کرے گا انہوں نے کہا کہ بدین کی عوام کو سلام ہے کہ انہوں نے سب سے پہلے تبدیلی کو قبول کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار رمرزا کویہاں سے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب کرایااوراب یہ تبدیلی کی لہر سندھ میں بھی پھیل جائے گی،ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ دنیا دیکھ لے کہ سندھ میں بھی عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے اس ریلی کا استقبال کیا ہے اور اب وہ دن دور نہیں جب سندھ میں بھی تحریک انصاف کا دور ہو گا حلیم عادل شیخ نے اپنی تقریر میں کہا کہ کراچی سے بدین تک عوام کی جانب سے انہیںجو بھر پور پزیرائی ملی ہے اس نے کرپٹ حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں اور یہ ثابت ہو چکا کہ سندھ کے عوام بھی پرانے اور کھوکھلے نعروں سے بیزار ہو چکے ہیں اس موقع پرصاحبزادہ زین قریشی،جے پرکاش ،جاوید اعوان ودیگر رہنما بھی موجود تھے قبل ازیں بدین پہنچنے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں اور غوثیہ جماعت کے مریدین نے شاہ محمور قریشی کا بھرپور استقبال کیا ۔