ارطغرل ڈرامے کے مشہور اداکار جلال ال نے اردو زبان میں مشہور ملی نغمہ گاکر اپنے مداحوں کو خوش کردیا۔
ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں عبدالرحمان الپ نے پاکستانی اداکار عمران عباس کے ساتھ مشہور ملی نغمہ’ دل دل پاکستان ‘ گنگاکر سب کو حیران کردیا۔
اداکار عمران عباس نے ترک فنکار جلال ال کے ساتھ گانا گنگنانے کی ویڈیو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ کی سائٹ پر پوسٹ کی گئی عمران عباس اور جلال ال کی ویڈیو کو ان کے مداح خوب پسند کررہے ہیں اور مداحوں کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں ۔