• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسری خاتون سے فون پر بات کیوں کی؟ خاتون کا خلع کیلئے مقدمہ

بیوی نے موبائل فون پر دوسری خاتون سے بات کرنے پر شوہر سے خلع کے لیے مقدمہ دائر کردیا۔

اذواجی زندگی اور اس سے جڑے امور میں موبائل فون کی تباہ کاریاں آئے روز واضح ہورہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شوہر کے موبائل پر دوسری خاتون کے پیغامات دیکھنے کے بعد 30 سالہ خاتون نے خلع اور معاوضے کی ادائیگی کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔


سعودی میڈیا کے مطابق خاتون کو شوہر کا موبائل دیکھنے پر معلوم ہوا کہ وہ کسی دوسری خاتون سے بات چیت کرتا ہے۔

خاتون کو شوہر پر پہلے سے شک تھا لیکن موبائل میں پیغامات دیکھ کر اسے یقین ہو گیا کہ وہ کسی دوسری خاتون سے تعلق رکھتا ہے۔

خاتون نے جب اس معاملے پر شوہر سے بات چیت کی تو اس نے اقرار کیا اور کہا کہ وہ دوسری شادی کرنا چاہتا ہے۔

خاتون کا موقف ہے کہ شوہر کی بے وفائی کے باعث وہ نفسیاتی معاملات کا شکار ہوئی لہٰذا اس نے عدالت میں معاوضے کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ خلع کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین